لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
Web Desk
8 November 2026
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گھریلو اشیاء اور میٹرس بنانے والی معروف کمپنی ‘ویک فٹ’ (Wakefit) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے منفرد 2 ماہ طویل نیند کے مقابلے (Sleep Championship) میں جینیا چیٹرجی (Jienia Chatterjee) نے کامیابی حاصل کر کے بھارت کی ‘سلیپ چیمپئن’ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔
اس دلچسپ مقابلے میں حصہ لینے کے لیے پورے بھارت سے 2 لاکھ سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروائی تھیں، تاہم سخت انٹرویوز اور مختلف مراحل کے بعد صرف 10 امیدواروں کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا۔ شرکاء کو باقاعدگی سے سونے، نیند کا معیار برقرار رکھنے اور مختلف ہفتہ وار چیلنجز پر کارکردگی کی بنیاد پر نمبر دیے گئے۔ فائنل مرحلے میں امیدواروں کی نیند کے حتمی اسکور کی روشنی میں جینیا چیٹرجی کو فاتح قرار دیا گیا، جنہیں 9 لاکھ 63 ہزار 400 بھارتی روپے نقد انعام کے ساتھ سیاحتی دورے کا مفت ٹکٹ بھی دیا گیا۔
کمپنی حکام کے مطابق یہ مقابلہ پہلی بار 2019ء میں متعارف کرایا گیا تھا، جس کے ابتدائی 4 سیزنز میں 10 لاکھ سے زائد لوگ درخواستیں دے چکے ہیں اور اب تک 65 سے زائد شرکاء 1,1 لاکھ روپے فی کس کی انعامی رقم بھی جیت چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026
مرغیاں کھا کھا کر باز موٹی، ماہرین نے ڈائٹ شروع کروا دی
4 November 2026
شفاف سر اور سبز آنکھوں والی نایاب مچھلی کی پہلی بار ویڈیو ریکارڈ
3 November 2026