LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سوڈانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بلاول بھٹو کی لاڑکانہ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت پاکستان اور روس کے درمیان بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کیخلاف اہم معاہدہ حافظ نعیم الرحمٰن کا کراچی میں گراؤنڈ کا افتتاح، کھلاڑیوں کو تحریک چلانے کا مشورہ روس میں بٹ کوائن سمیت 3 کرپٹو کرنسیوں کی خریداری کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے 8 اصول طے کر دیئے تاجر برادری کے مطالبے پر جنوری میں مزید مال گاڑیاں چلائیں گے: وزیر ریلوے تھر کے کوئلے کی پیداوار بڑھا کر صنعتی ترقی کا ذریعہ بنایا جا رہا ہے: شرجیل میمن تنقید کرنا آسان جبکہ عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے: بلاول بھٹو سیاست میں ڈائیلاگ ضروری، پہلے پی ٹی آئی خود متحد ہو: فیصل کریم کنڈی امریکا نے ڈیڑھ سال میں مذاکرات کے چاروں ادوار سبوتاژ کیے: باقری کنی تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد ضروری ہے: دفتر خارجہ وزیراعظم کا مجوزہ دورۂ روس، 148 کمپنیوں اور 169 نمائندوں کی فہرست تیار ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کردیں وزیراعظم نے برآمدات بڑھانے کیلئے ٹی ڈی اے پی کو جدید بنانے کی منظوری دے دی

بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا

Web Desk

6 November 2026

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے رہائشی 50 سالہ رکشہ ڈرائیور راجندر مالوسرے دانت صاف کرتے ہوئے غلطی سے 19 سینٹی میٹر لمبا پورا ٹوتھ برش نگل گئے، جسے ڈاکٹروں نے بغیر کسی پیچیدہ سرجری کے کامیابی سے باہر نکال لیا۔ ابتدائی ایکسرے میں برش ظاہر نہ ہونے پر اینڈوسکوپی کی گئی جس سے اس کی معدے میں موجودگی کا انکشاف ہوا۔ اگرچہ آپریشن کے دوران برش کی لمبائی اور سخت ساخت کی وجہ سے وہ خوراک کی نالی میں دو مقامات پر پھنس گیا، تاہم ڈاکٹروں نے تقریباً 30 منٹ کی محنت کے بعد اسے منہ کے راستے باحفاظت نکال لیا۔ معائنے میں خوراک کی نالی کو کسی قسم کا نقصان نہ پہنچنے کی تصدیق کے بعد مریض کو چند گھنٹوں میں اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسی صورتحال میں قے کروانے یا کھانے پینے کے ذریعے چیز کو نیچے دھکیلنے کی کوشش کرنے کے بجائے فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنی چاہیے۔