LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، قتل میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا

10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی

Web Desk

4 November 2026

امریکی شہری نے 10 سال سے زائد عرصے کی مسلسل محنت اور لگن کے بعد ربڑ بینڈز (Rubber Bands) سے دنیا کی سب سے بڑی دیوہیکل گیند تیار کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کروا لیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق، کلاڈ پی مور نامی شخص کی تیار کردہ اس غیر معمولی گیند کا کل وزن 11 ہزار 578 پاؤنڈ (تقریباً 5 ہزار 251 کلوگرام) ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کلاڈ نے بتایا کہ انہوں نے ہیموفیلیا کی بیماری کے علاج کے دوران ڈاکٹروں کے پاس بار بار جانے کی معطلی میں دل بہلانے کے لیے ربڑ بینڈز کی چھوٹی گیندیں بنانا شروع کی تھیں۔ بعد ازاں 2015ء میں ان کے دوستانہ حلقے نے ایک دیوہیکل گیند بنانے کا چیلنج دیا، جسے انہوں نے سنجیدگی سے قبول کیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ربڑ بینڈز کا حجم اتنا بڑھ گیا کہ اسے گیراج سے منتقل کر کے ایک خصوصی اسٹوریج یونٹ میں رکھنا پڑا۔ رواں سال اگست میں درجنوں افراد کی مدد اور کرین کے ذریعے اسے مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ کے جزیرے ‘بیلے آئل’ منتقل کیا گیا، جہاں گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے کی موجودگی میں اس کا باقاعدہ وزن کر کے سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال کا عالمی ریکارڈ جاری کیا گیا۔