گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
Web Desk
9 November 2026
پیرو کے دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے جرمنی کے لیے کی جانے والی اسمگلنگ کی ایک منفرد اور حیران کن کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 ہزار سے زائد ‘ٹارنٹولا’ مکڑیاں برآمد کر لیں۔ پیرو کے قومی جنگلات و جنگلی حیات کے ادارے (SERFOR) کے مطابق دو جرمن اور ایک پولش شہری کے تین سوٹ کیسوں میں گندے موزوں کے اندر یہ زندہ مکڑیاں چھپائی گئی تھیں۔ سیکیورٹی جانچ کے دوران سامان کے اندر غیرمعمولی حرکت محسوس ہونے پر تلاشی لی گئی تو موزوں سے انڈوں، نومولود اور بالغ مکڑیوں پر مشتمل پورا ذخیرہ نکل آیا۔ حکام کے مطابق یورپ میں ایک نایاب ٹارنٹولا کی قیمت 500 یورو تک ہے، جس کے تحت ضبط کی گئی مکڑیوں کی کل مالیت تقریباً 15 لاکھ یورو (سوا 45 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بنتی ہے۔ پولیس نے تینوں مشتبہ غیر ملکیوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف وائلڈ لائف اسملنگ کی قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026
90 سالہ جاپانی باڈی بلڈر کی فٹنس نے دنیا کو حیران کردیا
4 November 2026