ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا
Web Desk
10 July 2026
بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سخت کرتے ہوئے نیا قانون لانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، آسام حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک سے زیادہ شادیاں کرنے والے افراد کو تمام سرکاری فلاحی اسکیموں کے فوائد سے محروم کر دیا جائے گا، جبکہ اس عمل میں ملوث سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا جائے گا۔ اس قانون کے حوالے سے آسام کی اسمبلی میں وزیر خزانہ جینتا مالاباروا کی جانب سے پیش کیے گئے مالیاتی سال 2026-27 کے بجٹ کے دوران تفصیلات بتائی گئیں، جس کی بعد میں وزیر اعلیٰ ہیمانتا بسوا شرما نے پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ توثیق کی۔ وزیر اعلیٰ شرما کا کہنا تھا کہ اگر کوئی بھی سرکاری ملازم ایک سے زائد شادیوں میں ملوث پایا گیا تو حکومت اسے فوری نوکری سے برخاست کر دے گی۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ متعدد شادیوں کے ساتھ ساتھ اگر کسی بھی شہری کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ سامنے آیا، تو وہ بھی حکومت کی جانب سے دی جانے والی فلاحی اسکیموں کا اہل نہیں رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی ریاست آئیووا میں 2 کمسن بچوں نے برف فروخت کرکے سیکڑوں ڈالر کما لیے
19 August 2026
دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتے نے عالمی مقابلہ جیت لیا
18 August 2026
چلتی کار کے بونٹ سے 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا
18 August 2026
’آسیب‘ کا خوف، 600 طلبہ نے بورڈنگ سکول چھوڑ دیا
17 August 2026
سیکڑوں سیکاڈاز کی مسلسل آوازیں، 18 سالہ نوجوان عارضی سماعت سے محروم
17 August 2026
ابوظہبی میں نایاب ’سپر وائٹ‘ شاہین کی دھوم، قیمت 1 کروڑ 89 لاکھ روپے
17 August 2026
کراچی میں جشنِ آزادی گدھا گاڑی ریس، کوئل نے میدان مار لیا
17 August 2026
بکریاں بھی ‘گرین بس’ کے مزے لینے لگیں، ویڈیو وائرل
16 August 2026