LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتے نے عالمی مقابلہ جیت لیا

Web Desk

18 August 2026

امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں منعقدہ 50ویں سالانہ ‘ورلڈز اَگلیئسٹ ڈاگ’ (دنیا کے بدصورت ترین کتے) کے مقابلے میں 6 سالہ پگ ‘جِنی لو’ نے 2026 کا عالمی اعزاز جیت لیا ہے۔

یہ تقریب 14 اگست کو کیلیفورنیا کے شہر سانتا روزا میں سونوما کاؤنٹی فیئر گراؤنڈز میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف نسلوں اور منفرد جسمانی ساخت رکھنے والے کتوں نے حصہ لیا۔ مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جِنی لو کی کامیابی پر اس کی مالکن مشیل گریڈی کو 5 ہزار ڈالر (تقریباً 13 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے) کا نقد انعام دیا گیا۔ مقابلے میں ‘پنکی’ نامی چیہواہوا اور پومیرینین مکس نے دوسری جبکہ ‘اوٹو’ نامی چیہواہوا مکس نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جنہیں بالترتیب 3 ہزار اور 2 ہزار ڈالر کے انعامات دیے گئے۔

جِنی لو کو چار سال قبل ایک پگ ریسکیو سنٹر کے ذریعے گود لیا گیا تھا، اور مسلسل تین ناکام کوششوں کے بعد وہ 2026 کا تاج اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔ مالکن کے مطابق جِنی لو کو لو گوں سے ملنا اور تقریب میں شرکت کرنا بے حد پسند ہے۔

منتظمین اور سونوما مارین ایگریکلچرل ایسوسی ایشن کی سی ای او مینڈی کلینڈنن نے واضح کیا کہ اس مقابلے کا مقصد جانوروں کی تضحیک کرنا نہیں بلکہ گزشتہ 50 برسوں سے ان کی انفرادیت، ہمدردی اور جانوروں کو گود لینے کی ترغیب کو فروغ دینا ہے۔