کراچی میں جشنِ آزادی گدھا گاڑی ریس، کوئل نے میدان مار لیا
Web Desk
17 August 2026
جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر کراچی میں روایتی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے 40 گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا۔ نیتی جیٹی پل سے شروع ہو کر کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہونے والی اس سنسنی خیز ریس میں مجید بلوچ کا گدھا ‘کوئل’ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا، جبکہ پیتل بخش کے ‘چیما والا’ نے دوسری اور شاہ جہاں بلوچ کے ‘لال بادشاہ’ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر کراچی حسن نقوی تھے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بھی شرکت کی۔ ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے خطاب کرتے ہوئے روایتی کھیلوں کے تحفظ اور ان کے لیے سپانسرشپ کی اہمیت پر زور دیا۔ اختتام پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار، دوسری کو 30 ہزار اور تیسری پوزیشن کو 20 ہزار روپے نقد انعام و ٹرافی سے نوازا گیا۔
متعلقہ عنوانات
چین: نوجوان لوگوں کی ’کھجلی مٹا کر‘ ماہانہ 40 لاکھ روپے کمانے لگا
8 September 2026
چوری سے بچانے کیلئے مالک نے گاڑی چھت پر پارک کر دی
8 September 2026
دوست کا ایک ہزار ڈالر کا تحفہ قسمت بدل گیا، امریکی شہری کروڑ پتی بن گیا
7 September 2026
امریکا: گاڑی میں چھپ کر 122 کلو میٹر کا سفر، بلونگڑا انجن سے بحفاظت نکال لیا گیا
6 September 2026
وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر 5 ریٹرو آرکیڈ گیم متعارف
6 September 2026
لندن میٹرو اسٹیشن پر چوہوں کی ’اسٹریٹ فائٹ‘، مسافر بھی رک کر تماشا دیکھنے لگے
6 September 2026
امریکا میں منفرد مقابلہ، پگ نسل کا ’جِنی لو‘ بدترین کتا قرار
5 September 2026
بھارت: بیٹی کے یاد کرنے پر باپ 14 گھنٹے کا سفر کر کے ملنے پہنچ گیا
5 September 2026