LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم آزادکشمیرکی فوڈ اتھارٹی کو کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات کا حکم درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، متعلقہ ادارے الرٹ رہیں: این ڈی ایم اے گورنر پنجاب نے سیلاب متاثرین میں 26 گھروں کی چابیاں تقسیم کردیں پاکستان کی سعودی عرب میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت ایرانی صدر کا جارح قوتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان شہباز شریف سے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کر دیا حوثیوں کے حملے قابلِ مذمت، پاکستان سعودیہ کی حمایت جاری رکھے گا: وزیراعظم سندھ اسمبلی: جماعت اسلامی کی لیوی ٹیکس ختم کرنے کی قرارداد منظور آئی ٹی برآمدات میں اضافہ؛ پاکستانی ٹیک سیکٹر کی عالمی منڈیوں تک رسائی ٹرمپ کی ایران سے جنگ جیتنے پر تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی پیشگوئی اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کا عمران خان جیسی طبی سہولیات کیلئے آئینی عدالت سے رجوع اقوامِ متحدہ نے معیاری عالمی نقشے میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے دیا 27 ستمبر احتجاج کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

سیکڑوں سیکاڈاز کی مسلسل آوازیں، 18 سالہ نوجوان عارضی سماعت سے محروم

Web Desk

17 August 2026

چین کے صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگبو میں ایک 18 سالہ نوجوان کو جنگل میں کیمپنگ کے دوران سیکڑوں سیکاڈاز (چنگاڑ/جھینگر نما کیڑے) کی مسلسل تیز اور مسلسل آوازیں سننے کے بعد عارضی طور پر سماعت کے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ وانگ نامی یہ نوجوان دوپہر کے وقت کیمپنگ کے دوران ان کیڑوں کی آوازوں کو محسوس تو کر رہا تھا مگر شام تک وہیں مقیم رہا۔ جنگل سے واپسی پر اسے کانوں میں سیٹیاں بجنے اور بھراؤ کا احساس ہوا، اور کیڑوں کا شور ختم ہوتے ہی اسے اندازہ ہوا کہ وہ پرندوں کی چہچہاہٹ اور اپنے فون کے نوٹیفکیشنز تک سننے سے قاصر ہے۔ سماعت مکمل ختم ہونے کے خوف سے نوجوان فوراً ‘نِنگبو یونیورسٹی نمبر 1 ایفیلیئٹڈ ہاسپٹل’ پہنچا، جہاں معائنے میں دونوں کانوں کے اندر سوجن پائی گئی۔ ڈاکٹروں نے سوجن کم کرنے کی ادویات دیں اور 14 دن تک کسی بھی قسم کے شور سے دور رہنے کی ہدایت کی، جس کے بعد اس کی سماعت مکمل بحال ہو گئی۔ہسپتال کے شعبہ ناک، کان اور گلا (ENT) کے سینئر ڈاکٹر لی جی کے مطابق عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ قدرتی ماحول کی آوازیں کانوں کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتیں، حالانکہ یہ سوچ غلط ہے۔سیکاڈاز کو دنیا میں سب سے بلند آواز پیدا کرنے والے کیڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ ایک اکیلا کیڑا سماعت کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، لیکن جب سیکڑوں سیکاڈاز بیک وقت کئی گھنٹوں تک شور مچاتے ہیں تو وہ کانوں کی سماعت کو شدید متاثر کر سکتے ہیں۔