انڈہ صحیح ہے یا خراب؟ گھر بیٹھے جاننے کا آسان طریقہ
Web Desk
18 February 2026
ناشتہ ہو یا کسی خاص پکوان کی تیاری، انڈہ ہماری روزمرہ خوراک کا اہم حصہ بن چکا ہے۔ تاہم اکثر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے رکھے گئے انڈے اب بھی قابلِ استعمال ہیں یا نہیں۔
اکثر افراد صرف پیکنگ پر درج تاریخ دیکھ کر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ انڈے خراب ہو چکے ہوں گے، لیکن ماہرین غذائیت کے مطابق اگر انڈوں کو مناسب درجہ حرارت پر محفوظ کیا جائے تو وہ 3 سے 5 ہفتوں تک قابلِ استعمال رہ سکتے ہیں۔ اس لیے صرف وقت گزر جانے کی بنیاد پر انہیں ضائع کرنا ضروری نہیں۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ انڈوں کو فریج کے دروازے میں رکھنے کے بجائے اندرونی حصے میں رکھا جائے، جہاں درجہ حرارت نسبتاً مستحکم اور ٹھنڈا رہتا ہے۔ دروازہ بار بار کھلنے سے درجہ حرارت میں تبدیلی آتی رہتی ہے، جو انڈوں کی کوالٹی متاثر کر سکتی ہے۔
اصل پریشانی اس وقت ہوتی ہے جب انڈہ پکانے کے لیے توڑا جائے اور وہ خراب نکل آئے۔ ایسی صورت میں نہ صرف انڈہ ضائع ہوتا ہے بلکہ اگر وہ کسی تیار ہوتی ڈش میں شامل ہو چکا ہو تو پوری ڈش بھی پھینکنی پڑ سکتی ہے۔
پانی کے ذریعے تازگی جانچنے کا سادہ طریقہ
انڈے کو توڑے بغیر اس کی تازگی جانچنے کا ایک نہایت آسان گھریلو طریقہ موجود ہے، جس کے لیے صرف ایک گلاس ٹھنڈا پانی درکار ہوتا ہے۔
طریقہ کار:
انڈے کو احتیاط سے پانی میں رکھیں۔
اگر انڈہ نیچے جا کر پہلو کے بل لیٹ جائے تو وہ تازہ ہے۔
اگر وہ نیچے چلا جائے مگر سیدھا کھڑا ہو جائے تو وہ قابلِ استعمال تو ہے، مگر کچھ پرانا ہو چکا ہے۔
اگر انڈہ پانی کی سطح پر تیرنے لگے تو یہ واضح علامت ہے کہ وہ خراب ہو چکا ہے اور اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
ماہرین کے مطابق وقت کے ساتھ انڈے کے اندر ہوا کی مقدار بڑھتی جاتی ہے، جس سے اس کی کثافت کم ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پرانا انڈہ پانی میں تیرنے لگتا ہے۔
یہ سادہ تجربہ نہ صرف خوراک کے ضیاع سے بچا سکتا ہے بلکہ روزمرہ زندگی میں ایک مفید گھریلو تدبیر بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
گندے موزوں میں 3 ہزار مکڑیاں چھپا کر بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
9 November 2026
دنیا میں 7 نہیں 6 براعظم ہیں، برطانوی محقق کا دعویٰ
9 November 2026
لڑکی نے 60 روز تک سو کر 28 لاکھ روپے سے زائد کمالیے
8 November 2026
شارجہ بک فیئر میں جرمن فنکار کا چلتا پھرتا درخت بچوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
7 November 2026
خاتون کاروباری شخصیت کا ملازماؤں کو مہنگے فولڈ ایبل آئی فونز کا تحفہ
7 November 2026
بھارت: 50 سالہ شخص دانت صاف کرتے ہوئے برش ہی نگل گیا
6 November 2026
اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹرمینل میں بندر گھس آیا: مسافروں میں حیرت
6 November 2026
10 سال سے زائد کی محنت، امریکی شہری نے دنیا کی سب سے بڑی ربڑ بینڈ بال بنا ڈالی
4 November 2026