LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

گورنر سندھ کا حکومت کو تحریک انصاف سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ

Web Desk

25 December 2025

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر سے بات چیت نہیں ہونی چاہیے جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما مذاکرات کو نہیں مانتے، اڈیالہ میں بیٹھا شخص آج بھی اسلام آباد پر چڑھائی کا سوچتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جانے والوں سے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جس طرح پاکستان نے جنگ جیتی ہے اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیتی جائے گی، معرکۂ معیشت کے لیے حکومت مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں ایک اہم ملک بن چکا ہے اور اسلام آباد طاقت کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔

گورنر سندھ کے مطابق فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی اور مضبوط عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا عالمی اعتماد بحال کیا ہے۔ انہوں نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کو گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دو دہائیوں بعد نجکاری کا عمل شفاف نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے افغانستان کے معاملے پر بھی حکومت کی پالیسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے انتہا پسندی کے خلاف دوٹوک فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، جبکہ اس موقع پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ اور دیگر کابینہ ارکان بھی موجود تھے۔