LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ ایف بی آر کا اسٹیل سیکٹر کے لیے بڑا اقدام، سیلز ٹیکس کی نئی شرحیں مقرر ایف بی آر کا سخت فیصلہ، مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہ ہونے والے کاروباری مراکز سیل کرنے کا اعلان ورلڈکپ 2027: پاکستان اور بھارت کو پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان صومالیہ میں ہائی جیک جہاز پر آپریشن، جاں بحق پاکستانی سیکنڈ آفیسر کاشف عمر کے اہل خانہ کا وزیراعظم سے لاشیں مانگنے کی اپیل 9مئی مقدمہ: نامزد ملزم کا نام پی سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج امریکا نے ایران اور روسی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ

الپس کے پہاڑوں میں ہزاروں ڈائنو سارز کے قدموں کے نشانات دریافت، ماہر ارضیات حیران

Web Desk

18 December 2025

ماہرین کے مطابق یہ دریافت ٹرائیاسک دور سے تعلق رکھنے والے دنیا کے امیر ترین مقامات میں شمار کی جا رہی ہے۔

یہ نشانات شمالی اٹلی کے علاقے لومبارڈی میں واقع بوریو کے قریب بلند پہاڑی گلیشیئر وادی ویلے دی فریئلے میں پائے گئے ہیں، جو 2026 کے سرمائی اولمپکس (ونٹر اولمپکس) کے چند مقامات میں شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نشانات تقریباً پانچ کلومیٹر کے علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں، جن میں بعض قدموں کی چوڑائی 40 سینٹی میٹر تک ہے اور ان میں پنجوں اور ناخنوں کے واضح نشانات بھی موجود ہیں۔

میلان کے نیچرل ہسٹری میوزیم سے تعلق رکھنے والے ماہرِ آثارِ قدیمہ کریستیانو دال ساسو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ اٹلی کے سب سے بڑے اور قدیم ڈائنو سارز فٹ پرنٹ مقامات میں سے ایک ہے، اور 35 سالہ کیریئر میں انہوں نے ایسا شاندار منظر کم ہی دیکھا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قدموں کے نشانات ممکنہ طور پر لمبی گردن والے سبزی خور ڈائنو سارز، جنہیں پلیٹیوسارس کہا جاتا ہے نے چھوڑے تھے۔

یہ نشانات 200 ملین سال سے زائد پرانے ہیں اس دور میں یہ علاقہ ایک گرم لاگون تھا جہاں ڈائناسور ساحلی علاقوں میں آزادانہ گھوما کرتے تھے اور کیچڑ میں ان کے قدموں کے نشان محفوظ ہو گئے۔