بینظیر بھٹو کے یومِ شہادت پر لاڑکانہ میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات
Web Desk
26 December 2025
محترمہ بینظیر بھٹو کے 18ویں یومِ شہادت کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیر داخلہ سندھ نے کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سمیت ضلعی افسران نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڑھی خدا بخش، نوڈیرو اور ملحقہ علاقوں میں 8 ہزار 500 پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری بھی موجود ہوگی۔
مزار، جلسہ گاہ اور اہم راستوں پر چار سطحی سیکیورٹی، نائٹ وژن اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں بیگ یا سامان لانے پر پابندی ہوگی اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت دی کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور عوام سے سیکیورٹی اداروں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پی آفس لاڑکانہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کے 18ویں یومِ شہادت کے موقع پر سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سمیت ضلعی افسران شریک ہوئے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڑھی خدا بخش، نوڈیرو اور ملحقہ علاقوں میں 8 ہزار 500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ریپڈ ریسپانس فورس اور خواتین پولیس اہلکار بھی فرائض انجام دیں گے۔
مزار، جلسہ گاہ اور اہم روٹس پر چار سطحی سیکیورٹی، نائٹ وژن اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مستقل تنصیب مکمل کر لی گئی ہے۔ جلسہ گاہ میں بیگ یا سامان لانے پر پابندی ہوگی اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت دی کہ صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی، ٹریفک پلان اور خفیہ نگرانی یقینی بنائی جائے، جبکہ عوام سے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026
مری: سکول وین آتشزدگی میں ایک اور طالب علم جاں بحق، ہلاکتیں دو ہوگئیں
3 October 2026
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
3 October 2026