انسانی اعضاء کی غیر قانونی پراسیسنگ فیکٹری پکڑی گئی، 3 چینی شہریوں سمیت 5 ملزم گرفتار
Web Desk
25 June 2026
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں انسانی اعضاء کی غیر قانونی پراسیسنگ اور انہیں بیرون ملک اسمگل کرنے والے ایک منظم بین الاقوامی گروہ کو گرفتار کرتے ہوئے ایک مبینہ غیر قانونی فیکٹری کا سراغ لگا لیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق، اسلام آباد کے پوش علاقے سیکٹر ایف-7 (F-7) میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں انسانی اعضاء، خصوصاً ہیومن پلیسینٹا (نال) کی غیر قانونی پراسیسنگ کے لیے باقاعدہ ایک مکمل پلانٹ قائم کیا گیا تھا۔ اس خفیہ فیکٹری میں انسانی حیاتیاتی مواد کو ایک مخصوص طریقہ کار کے تحت پراسیس اور خشک کیا جاتا تھا۔
حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان اس پراسیس شدہ مواد کو “شی پلیسینٹا” (She Placenta) کے فرضی اور تجارتی نام سے بیرون ملک، بالخصوص ویتنام اسمگل کرتے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ سنگین اور حساس سرگرمی مکمل طور پر غیر قانونی طور پر انجام دی جا رہی تھی، جس کے تمام پہلوؤں کی باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے نے موقع سے 3چینی اور 2پاکستانی شہری ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے فیکٹری سے پراسیسنگ کے جدید آلات، بھاری مشینری اور اسمگلنگ کے لیے تیار کی گئی مصنوعات کا بڑا ذخیرہ بھی قبضے میں لے لیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق، گرفتار ملزمان سے سخت تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس بات کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اس نیٹ ورک کے ملکی اور بین الاقوامی روابط کہاں کہاں پھیلے ہوئے ہیں، انہیں پاکستان میں یہ مواد کون فراہم کر رہا تھا اور اس مکروہ دھندے میں مزید کون سے عناصر ملوث ہیں۔حکام نے واضح کیا کہ انسانی اعضاء اور حیاتیاتی مواد کی غیر قانونی پراسیسنگ و اسمگلنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
21 August 2026
پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت
21 August 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
21 August 2026
حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی
21 August 2026
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
21 August 2026
بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک
21 August 2026
اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا
21 August 2026