امریکا نے ڈیل کے تحت کیےگئے وعدے پورے نہ کیے تو مفاہمتی یادداشت پر عمل ترک کردیں گے: ایران
Web Desk
12 July 2026
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے امریکا کو سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے حالیہ ڈیل کے تحت اپنے وعدے پورے نہ کیے تو ایرانی حکومت باہمی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر عمل درآمد فوری طور پر ترک کر دے گی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر سعید ایروانی نے 7 اور 8 جولائی کو ایرانی جزائر اور جنوبی شہروں پر امریکی عسکری حملوں کی شدید مذمت کی اور انہیں اقوام متحدہ کے چارٹر اور باہمی مفاہمتی یادداشت کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران اب تک معاہدے کی پاسداری کرتا آیا ہے، لیکن اگر امریکا کی جانب سے ان جارحانہ خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ایران بھی اس ڈیل کے تحت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں اور وعدے پورا کرنے کا پابند نہیں رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
ماسکو میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، روسی نائب وزیر خارجہ کی خصوصی شرکت
12 August 2026
امریکا اور ایران کا 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق
12 August 2026
مغرب ممالک نے روسی تجارتی جہاز قبضے میں لئے تو بھرپور جواب دیں گے: پوتن
12 August 2026
مال روڈ واقعہ اس بات کا اشارہ ہے کہ 27 ستمبر کو بھی ایسا ہی ہوسکتا ہے، طلال چوہدری
12 August 2026
پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق
12 August 2026
امریکی فوج ہماری توقع سے کہیں زیادہ کمزور نکلی: مشیر ایرانی کمانڈر کا بڑا دعویٰ
12 August 2026
اسحاق ڈار کی حوثیوں کے حملے میں 3 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
12 August 2026
مکہ معاہدہ خالصتاً دفاعی نوعیت کا ہے، باب المندب میں تجارتی جہاز پر حوثی حملہ قابلِ مذمت: ترجمان دفتر خارجہ
12 August 2026