LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

کراچی میں موسم جزوی ابرآلود، تیز ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کا امکان

Web Desk

12 July 2026

صوبائی دارالحکومت کراچی میں آج موسم گرم و مرطوب رہنے، مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ الرٹ کے مطابق، شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی متوقع ہے، جبکہ سمندری ہوائیں 25 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو دن بھر 60 سے 85 فیصد کے درمیان برقرار رہ سکتا ہے۔ حکام نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث حبس کی شدت میں اضافہ ہوگا، جس کی وجہ سے درجہ حرارت اصل سے 5 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ محسوس ہو رہا ہے۔