چین میں سمندری طوفان باوی کا دوسرا وار، لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور، پروازیں اور ٹرینیں معطل
Web Desk
12 July 2026
چین ایک بار پھر شدید موسمی بحران کی زد میں آ گیا ہے جہاں طاقتور سمندری طوفان ‘باوی’ نے ملک کے مشرقی ساحلی علاقوں میں لینڈ فال کر لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ایک ہفتے کے دوران چین سے ٹکرانے والے اس دوسرے بڑے طوفان کا پھیلاؤ تقریباً ایک ہزار کلومیٹر تک ہے، جو فرانس کے مجموعی رقبے کے برابر بنتا ہے۔ طوفان نے پہلے ساحلی شہر تائی ژو اور بعد ازاں رات گئے وین ژو کے قریب لینڈ فال کیا۔ اگرچہ طوفان کی شدت کم ہو کر کیٹیگری ون رہ گئی ہے، تاہم اس کے ساتھ موجود نمی کے باعث موسلا دھار بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ برقرار ہے۔ چینی حکام نے مشرقی ژی جیانگ اور شمال مشرقی فوجیان صوبوں میں ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے صرف ژی جیانگ سے 17 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔ طوفان کے باعث اسکول، دفاتر اور کاروباری سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ 400 سے زائد پروازیں اور ٹرین سروسز منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ چین پہنچنے سے قبل اس طوفان نے جاپان کے جزائر کو متاثر کیا تھا جبکہ فلپائن میں اس کے نتیجے میں ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں
متعلقہ عنوانات
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026