وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا بڑا اعلان؛ وفاق میں ‘صحت سہولت پروگرام’ کا دوبارہ آغاز
Web Desk
10 June 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران اعلان کیا ہے کہ کئی سالوں سے معطل “صحت سہولت پروگرام” کو وفاقی دارالحکومت میں دوبارہ مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس انقلابی اقدام پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی مفاد کی خاطر ہماری تجویز کو منظور کیا۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد کی آبادی اب 35 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی اور دیگر نواحی علاقوں سے روزانہ ہزاروں مریض وفاق کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے سرکاری اور نجی ہسپتالوں پر شدید دباؤ اور رش کی شکایات عام تھیں۔ اس عوامی مسئلے کے مستقل حل کے لیے جڑواں شہروں (راولپنڈی اور اسلام آباد) کے 42 ہسپتالوں میں صحت سہولت پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
پریس بریفنگ کے دوران وزیرِ صحت نے ملکی ہیلتھ بجٹ اور کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کچھ اہم حقائق سامنے رکھے وفاق اور صوبے مل کر صحت کے شعبے پر مجموعی طور پر 1 ہزار 156 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں، لیکن اس بھاری بجٹ کے باوجود مریضوں کے مطمئن ہونے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ایک خصوصی اسٹڈی کروائی ہے، جس کے مطابق محض 210 ارب روپے کے منظم نظام سے یہ تمام بنیادی طبی سہولیات عوام کو دی جا سکتی ہیں، تاہم اس ماڈل کے لیے ملک میں 5 ہزار نئے ہسپتال بنانا ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بہت پہلے سے اس نظام پر عمل پیرا ہیں۔
وفاقی وزیرِ صحت نے پروگرام کی شفافیت پر سخت موقف اپناتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پینل پر موجود کسی بھی ہسپتال نے کسی قسم کی بدعنوانی، غفلت یا غلط کام کا مظاہرہ کیا، تو اسے فوری طور پر پروگرام سے ڈی لسٹ (خارج) کر دیا جائے گا۔ اس پروگرام کی بحالی سے اب لاکھوں شہریوں کو نجی ہسپتالوں سے بھی مفت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آ سکے گی۔
متعلقہ عنوانات
ملک بھر میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ کا انعقاد: 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد طلبہ امتحان دیں گے، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
16 September 2026
حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین
16 September 2026
سانحہ پمز؛ 14 نومولود کیوں نہیں بچائے جا سکے؟ انکوائری رپورٹ میں انکشافات
15 September 2026
خواتین میں مصنوعی پلکوں کا استعمال، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
15 September 2026
وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف
15 September 2026
خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر
15 September 2026
ایڈز کے خاتمے کیلئے علاج کے ساتھ مؤثر آگاہی پر توجہ دینا ہو گی: مصطفیٰ کمال
14 September 2026
ہیلتھ ایشیا نمائش: شعبہ صحت میں عالمی تعاون اور جدت کا نیا سنگِ میل
14 September 2026