LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا

Web Desk

16 September 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے نائب وزیر برائے پبلک سیکیورٹی گاو چی (Gao Qi) نے اعلیٰ سطح پر ملاقات کی، جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات، انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منشیات کے حوالے سے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان پولیس ٹریننگ ایکسچینج پروگرامز اور جدید تکنیکی آلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر چین نے پاکستان میں جدید طرز کے ایک عالمی معیار کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی باضابطہ آمادگی ظاہر کی۔

چینی نائب وزیر پبلک سیکیورٹی گاو چی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عظيم قربانیوں، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور غیر متزلزل عزم کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں قائم ہونے والا یہ جدید لا انفورسمنٹ سینٹر پاک چین لازوال دوستی کی ایک اور روشن اور جدید علامت ثابت ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جدید نوعیت کے سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے چینی ‘اے آئی بیسڈ’ (مصنوعی ذہانت) ٹیکنالوجی اور آلات سے انتہائی مدد مل سکتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی داخلی سلامتی اور لا انفورسمنٹ ادارے کی جدید کاری سے متعلق دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور باہمی اشتراکِ عمل کو مزید وسعت دینے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔