LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے ، طلال چودھری ایران اور امریکا مزید کشیدگی روک کر مذاکرات کی طرف واپس آئیں: چین وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت کے لیے حکمت عملی بنانے کا حکم عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کر لی 27 ستمبر لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کو ہراساں اور گرفتار نہ کرنے کا حکم چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی

پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

16 September 2026

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے فوری اور مکمل خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عوام کو خیرات یا معمولی ریلیف دینے کے بجائے اصل مسئلہ حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس وقت شدید معاشی عذاب اور مہنگائی میں مبتلا ہے جبکہ غلط پالیسیوں کے باعث معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گفتگو کا اگلا دور آج شام 6 بجے طے ہے، تاہم جماعت اسلامی کا حکومت سے بنیادی اور واحد مطالبہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی مؤقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت 1,567 ارب روپے لیوی کی مد میں جمع کر کے عوام کو محض 25 ارب روپے کا ریلیف دینے کا ڈرامہ کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت مذاکرات کو ٹالنے کی کوشش نہ کرے، اگر ہمارے تمام مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو جماعت اسلامی مذاکرات کا طریقہ کار ختم کر دے گی اور اس کے بعد تمام فیصلے سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مارچ کے بعد حکومت کو عوامی جدوجہد کی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے، اس لیے لاک ڈاؤن یا دکانداروں پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی کو فوری طور پر مسترد کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹ، زراعت اور صنعتی شعبہ ڈیزل پر چلتا ہے اور پیٹرولیم لیوی کی وجہ سے ہر بنیادی چیز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کا نظام ختم کرنے، سود کی شرح کم کرنے، اور سرکاری اخراجات میں فوری کمی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزراء اور افسران کے لیے 1300 سی سی گاڑیوں کی حد مقرر کی جائے اور سرکاری طیاروں کے استعمال کے تمام ریکارڈ کا قوم کے سامنے حساب لایا جائے۔