LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

حالتِ سکون میں پاؤں کی ہڈیوں میں درد دل کی خطرناک بیماری کی علامت، ماہرین

Web Desk

16 September 2026

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ آرام کی حالت میں پاؤں یا انگلیوں میں محسوس ہونے والا مسلسل درد—جو بغیر چلے پھرے یا پاؤں پر وزن ڈالے بغیر بھی ختم نہ ہو—دل کی شدید بیماری اور شریانوں کی تنگی کی علامات ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ہر 100 میں سے ایک شخص زندگی میں اس درد کا شکار ہو سکتا ہے۔ یہ علامت “کرونک لمب تھریٹننگ اسکیمیا” (CLTI) کی نشاندہی کرتی ہے، جسے پہلے “کریٹیکل لمب اسکیمیا” کہا جاتا تھا۔ یہ حالت دراصل “پیریفیرل آرٹری ڈیزیز” (PAD) کا آخری اور انتہائی خطرناک مرحلہ ہے، جس میں شریانوں میں چربی اور پلاک جمنے سے ٹانگوں اور پاؤں تک خون کی فراہمی شدید متاثر ہوتی ہے۔

طبی تحقیق کے مطابق اگر سی ایل ٹی آئی کے مریض بروقت علاج نہ کروائیں تو نوبت نہ بھرنے والے زخموں، السر، ٹشوز کی موت اور سنگین صورتوں میں ٹانگ یا پاؤں کاٹنے تک پہنچ سکتی ہے۔ جرنل آف ویسکیولر سرجری میں شائع رپورٹ کے مطابق، آرام کے دوران درد کی شکایت والے 80 فیصد مریض تشخیص کے 10 سال کے اندر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، کیونکہ ٹانگوں کی شریانوں کی بلاکیج پورے جسم میں قلبی شریانوں کے مسدود ہونے سے منسلک ہوتی ہے جس سے ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ انتہائی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین نے زور دیا ہے کہ ان علامات کی ابتدائی پہچان اور بروقت جراحی یا طبی علاج سے جان لیوا پیچیدگیوں اور موت کے خطرے کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے