LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ارکان اسمبلی کی سکیورٹی واپس لینے پر اظہار تشویش، آئی جی کو مراسلہ ارسال کردیا پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس پر چڑھائی کی تو غیر قانونی اقدام کے جرم میں سہیل آفریدی کو گرفتار کرنے کا حکم دیں گے: فیصل کریم کنڈی فلوریڈا میں سمندری طوفان سے تباہی، 2 افراد ہلاک، 8 لاکھ صارفین بجلی سے محروم یوکرینی علاقے پر روسی حملے: 3 بچوں سمیت 20 افراد ہلاک، 18 زخمی حوثیوں کے تازہ حملوں کے بعد سعودی عرب کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر بارش، آندھی اور طوفان کا خدشہ، پنجاب میں کا الرٹ جاری کردیا سال کے آغاز کے مقابلے میں پٹرول 145، ڈیزل 139 روپے مہنگا ہوا ملک کی معاشی ترقی کیلیے موثر اقدامات کی ضرورت، احسن اقبال کراچی، عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کی ویکسی نیشن شروع بغیر کھڑکیوں والا حیرت انگیز جدید مسافر طیارے کی تیاری پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ

وزن کم کرنے والی ادویات کا خودکشی کے خیالات سے تعلق کا انکشاف

Web Desk

15 September 2026

جنوبی کوریا میں کی گئی ایک جامع سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کا ذہنی صحت پر گہرا منفی اثر مرتب ہو سکتا ہے، اور ان کا استعمال ڈپریشن اور خودکشی کے خیالات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈاکٹر کی ینگ سون اور ان کے ساتھی محققین نے 27 ہزار بالغ افراد کی ذہنی صحت اور ادویاتی ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا، جن میں سے 846 افراد ایسے تھے جنہوں نے معالج کی تجویز پر وزن کم کرنے کی ادویات (GLP-1 ریسپٹر ایگونسٹس) کا باقاعدہ استعمال کیا تھا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق، وزن کم کرنے کی ادویات استعمال کرنے والے افراد میں، دوا نہ لینے والوں کے مقابلے میں ڈپریشن کا شکار ہونے کا امکان 93 فیصد زیادہ جبکہ خودکشی کے خیالات رپورٹ کرنے کا امکان 168 فیصد زیادہ دیکھا گیا۔ سائنس دانوں نے تقریباً ایک دہائی پر محیط اس طویل المدتی جائزہ رپورٹ میں واضح کیا کہ جو افراد ادویات کے استعمال کے بعد اپنے وزن میں دوبارہ اضافے (Rebound Weight Gain) کا شکار ہوتے ہیں، ان میں نفسیاتی مسائل اور ذہنی تنزلی کا یہ خطرہ مزید شدت اختیار کر جاتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کو بھی ایسے سینکڑوں مریضوں کی جانب سے شکایات موصول ہو چکی ہیں جن کا کہنا تھا کہ وزن گھٹانے کی ان جدید ادویات کے استعمال کے دوران انہیں شدید مایوسی اور خودکشی کے خیالات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق متعدد ایسے افراد میں بھی یہ نفسیاتی علامات سامنے آئیں جن کا ماضی میں کبھی بھی کسی ذہنی بیماری کا ریکارڈ نہیں تھا۔ اس تحقیق کے بعد طبی ماہرین نے تاکید کی ہے کہ ڈاکٹرز وزن کم کرنے کی ادویات تجویز کرتے وقت مریضوں کی ذہنی صحت کی ہسٹری اور نگرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔