ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان
Web Desk
16 September 2026
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے واضح اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج یا عسکری مقاصد کے لیے بھیجی جانے والی کسی بھی سامان کی کھیپ کو ملائیشیا کی زمین یا سمندری راستوں سے گزرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کردہ ایک بیان میں انور ابراہیم نے کہا کہ ملائیشیا کو ایسے کسی بھی لاجسٹک راستے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا جو اسرائیلی فوجی صلاحیتوں کو تقویت دے یا فلسطینیوں سمیت دیگر بے گناہ انسانوں کے خلاف مظالم اور جارحیت کا ذریعہ بنے۔
وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے مزید کہا کہ ملک میں داخل ہونے والی تمام مشتبہ سامان کی کھیپوں کا ملائیشین قوانین کے مطابق باریک بینی سے معائنہ اور تحقیقات کی جائیں گی، اور قانون کی خلاف ورزی ثابت ہونے کی صورت میں بلا امتیاز فیصلہ کن کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا یہ بیان امریکی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملائیشین حکام نے ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پر اسرائیل جانے والی تمام ترسیلات روک دی ہیں۔ اس سلسلے میں حکام نے گزشتہ ماہ 19 اگست کو بھی 3 مشتبہ کنٹینرز روکے تھے۔ واضح رہے کہ ملائیشیا کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے سفارتی یا تجارتی تعلقات قائم نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی
21 October 2026
امریکا کو پاکستان سے تعلقات برقرار رکھنے کی ضرورت ہے: مارکو روبیو
21 October 2026
مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کریں، فرح عظیم شاہ
21 October 2026
ایران کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنا انتہائی مشکل ہے: امریکی وزیر خارجہ
21 October 2026
جام کمال خان کی زیر صدارت اجلاس، برآمدات میں اضافے اور صنعتی مسائل کے حل پر غور
21 October 2026
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1514 ارب روپے قرض لیا
21 October 2026
اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت گندم درآمد سے متعلق اجلاس، ملکی ذخائر اور طلب و رسد کا جائزہ
21 October 2026
نیتن یاہو نے ایران پر بڑے حملے کی ہدایت دی، امریکی مخالفت پر منصوبہ رک گیا: برطانوی اخبار
21 October 2026