LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
چین پاکستان میں جدید طرز کے لا انفورسمنٹ سینٹر کے قیام میں تعاون کرے گا پٹرولیم لیوی کا خاتمہ چاہیے، خیرات نہیں، حافظ نعیم الرحمان اوزون تہہ کا تحفظ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے، مریم نواز مکہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت، حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے سعودیہ کیساتھ ہیں: وزیراعظم او آئی سی کی مقدس مقامات پر حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعلان پاکستان کا بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں23اکتوبر تک توسیع کا اعلان جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری تاجر دوست آسان ٹیکس سکیم، رجسٹریشن کیلئے ایف بی آر کو اہداف مقرر مکہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے، جارحیت کا کوئی عنصر نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اہم سمریوں کی منظوری دے دی نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کیلئے تیل کی سپلائی روک دی ملائیشیا کا اسرائیلی فوج کیلئے امداد کو اپنے ملک سے گزرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان اقوام متحدہ کا معائنہ کاروں کو غزہ کے تمام حصوں تک رسائی دینے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو تباہی کیلئے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنے کا منصوبہ

جنگ کے اثرات: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

Web Desk

16 September 2026

امریکہ اور ایران کے درمیان پیدا ہونے والی شدید عسکری و سیاسی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں غیر یقینی صورتحال اور شدید اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تجارتی سیشن کے دوران امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت 104 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ برینٹ کروڈ (Brent Crude) 108 ڈالر اور یو اے ای کا ‘مربن’ خام تیل 123 ڈالر فی بیرل کی اونچی سطح پر ٹریڈ ہوتا ہوا دیکھا گیا۔

عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں کے اس مسلسل دباؤ کا براہِ راست اثر پاکستان میں بھی دیکھا جا رہا ہے، جہاں مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ روز بروز نئی ریکارڈ سطح کو چھو رہے ہیں۔ گزشتہ رات حکومت کی جانب سے کیے گئے تازہ ترین اضافے کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو نیا پر لگ گئے ہیں۔

حکومتی اعلان کے مطابق ملک میں ڈیزل کی قیمت میں بھاری اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت بھی بڑھ کر 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بین الاقوامی سطح پر ایندھن کا بحران برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مہنگائی اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں مزید اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔