LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حرمین شریفین کی حرمت، سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: دفتر خارجہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے حوثیوں سے براہِ راست رابطے کی تصدیق کردی حوثیوں کا سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، اتحادی افواج کے کمیونیکیشن ٹاورز پر حملے ہونہار اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم ایران کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے، جنگ کے خاتمہ کے قریب ہیں: ٹرمپ مکہ مکرمہ کی حفاظت کیلئے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں: خواجہ آصف سفارتی حل کیلئے تیار، قومی خود مختاری کا دفاع کریں گے: ایرانی وزیر خارجہ ایران جنگ: امریکی وزیر جنگ کا مواخذہ کرنیکی قرارداد ایوان میں پیش اقوام متحدہ اجلاس: امریکی صدر کی خلیج تعاون کونسل رکن ممالک سے ملاقاتیں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس: امریکا کا فلسطینی صدر اور حکام کو ویزے دینے سے انکار ایران کے جوابی حملے: امریکی فوجی اڈوں، طیاروں، دیگر نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں اماراتی وزیر خارجہ کی امریکی مشیر مسعد بولس سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال صدر ٹرمپ کا امریکا میں شرح سود ایک فیصد یااس سے کم کرنے کا مطالبہ معرکہ حق میں عظیم فتح سے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان ملی: احسن اقبال امریکی فیڈرل ریزرو نے بنیادی شرح سود میں اضافہ کردیا

نیویارک سے 36 نایاب اور چوری شدہ پاکستانی نوادرات کی واپسی، امریکہ اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے

Web Desk

16 September 2026

نیویارک میں واقع پاکستان کے قونصلیٹ جنرل نے نایاب اور تاریخی نوادرات کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر میں منعقدہ ایک باوقار تقریب کے دوران پاکستان سے چوری شدہ نایاب آثارِ قدیمہ کی ایک نئی کھیپ باضابطہ طور پر پاکستانی حکام کے حوالے کر دی گئی۔ اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کے دفتر کے درمیان ایک باقاعدہ معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس پر پاکستان کی جانب سے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 36 نایاب تاریخی نوادرات واپس منتقل کیے جا رہے ہیں، جن میں چوتھی صدی عیسوی کا سرمئی پتھر (Grey Schist) سے تراشا گیا ‘یکشی’ کا مجسمہ اور 2700 تا 3000 قبل مسیح کی 35 مٹی (Terracotta) سے بنی بارآوری کی مورتیاں (Fertility Figures) شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے نوادرات کی بحالی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس کے ‘اینٹیکوٹیز ٹریفکنگ یونٹ’ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثقافتی ورثہ پوری انسانیت کی مشترکہ میراث ہے اور ان نوادرات کی قانونی واپسی سے پاکستان اور دنیا بھر کی آنے والی نسلوں کو انسانی تہذیب کی ان نایاب نشانیوں کو سمجھنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔