LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پولیس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کی سیکیورٹی واپس لے لی ہے، شفیع جان پیرس میں بچوں کے جنسی استحصال نیٹ ورک, بھارتی شہری کو 20 سال قید اسلام آباد؛ طالبہ کو فراڈ سے موت کے منہ میں پہنچانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ بھی درج آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکراگیا؛ خوفناک آگ بھڑک اُٹھی مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے رابطہ ریاض ایئرپورٹ پر حملے کے بعد ٹرمپ کا حوثیوں کے خلاف سعودی کارروائی میں شمولیت پر غور ریاض ایئرپورٹ حملہ، پروازیں منسوخ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک کی سفری ہدایات امریکا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ، 9 افراد ہلاک، 2 بچے بھی شامل صوابی میں ہمارا پلان سن کر مخالفین کے ہوش اڑ جائیں گے، سہیل آفریدی کراچی؛ آٹے کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن امریکی حملوں کا جواب دینے کیلیے ایران نے روس کی مدد سے میزائل اور ڈرون پروگرام بحال کرلیے اگر امریکا دوبارہ حملے کرتا ہے تو ایران مؤثر جوابی کارروائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد خان شہید بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک بھارت: الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج پر پولیس کا کریک ڈاؤن، اہم سیاسی رہنماؤں سمیت سیکڑوں مظاہرین زیر حراست وزیراعلیٰ سندھ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی مشروط حمایت کردی

خیبرپختونخوا: چکن گونیا کے کیسز میں اضافہ، نوشہرہ کے متعدد گاؤں متاثر

Web Desk

15 September 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے تاریخی علاقے زیارت کاکا صاحب اور اس کے گرد و نواح کے متعدد دیہات میں مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی وائرل بیماری ‘چکن گونیا’ کے کیسز میں مسلسل اور تشویش ناک اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی ہسپتالوں اور طبی مراکز میں روزانہ 50 سے 100 کے قریب چکن گونیا سے متاثرہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں، جس کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ بڑھ گیا ہے۔ مریضوں کی اتنی بڑی تعداد کی آمد کے باوجود طبی عملے کی قلت اور بنیادی ادویات و سہولیات کے فقدان کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے علاقے میں ابھرتی ہوئی تشویش ناک صورتِ حال پر گہرے دکھ اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ خیبر پختونخوا اور محکمہ صحت سے فوری ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل ِعلاقہ نے حکومت سے چکن گونیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر علاقے میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کرنے، ہسپتالوں میں اضافی طبی عملہ تعینات کرنے اور وافر مقدار میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ چکن گونیا ڈینگی کی طرح مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والی ایک وائرل بیماری ہے جس کی اہم علامات میں شدید بخار، جوڑوں اور پٹھوں میں شدید درد، خارش اور سوجن شامل ہیں