ڈنمارک: باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ دور کا خزانہ دریافت
Web Desk
5 September 2026
کوپن ہیگن: ڈنمارک کے علاقے رِینِلڈ (Rebild) میں ایک مکان کے باغیچے کی کھدائی کے دوران وائکنگ عہد کا نایاب اور تاریخی لحاظ سے سب سے بڑا چاندی کا خزانہ دریافت ہوا ہے، جس میں تقریباً 700 قیمتی نوادرات شامل ہیں۔
یہ غیر معمولی دریافت اس وقت سامنے آئی جب گھر کا مالک ٹیرس کی تعمیر کے لیے زمین سے پتھر اور بجری ہٹا رہا تھا۔ محض آدھے گھنٹے کی کھدائی کے بعد مٹی کا ایک برتن برآمد ہوا، جس میں وائکنگ دور کی اشیاء محفوظ تھیں۔ آثارِ قدیمہ کے ماہرین کے مطابق 6.4 کلو گرام وزن کی 320 سے زائد اشیاء اپنے اصل مٹی کے برتن کے اندر صحیح سلامت حالت میں موجود تھیں جبکہ باقی نوادرات اردگرد کی مٹی سے بکھرے ہوئے ملے۔
دریافت ہونے والے خزانے میں چاندی کے نفیس کنگن، چاندی کی سلاخیں، کاٹے گئے ٹکڑے، 47 کامل سکے اور نورس دیوتا ‘تھور’ (Thor) سے منسوب ایک انتہائی چھوٹا علامتی ہتھوڑا شامل ہے۔ ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا اندازہ ہے کہ یہ قیمتی پراپرٹی دسویں صدی عیسوی میں وائکنگ دور کے دوران بحران یا جنگ کی صورتحال کے پیشِ نظر زمین میں چھپائی گئی تھی، جو اس دور کی معاشی تاریخ اور وائکنگ ثقافت کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026
چینی سبزی فروش کا گاہکوں کو متوجہ کرنے کیلئے میک اَپ، ویڈیو وائرل
26 September 2026
دنیا کے قدیم ترین 3 ہزار 400 سال پرانے امن معاہدے کا نیا ٹکڑا دریافت
25 September 2026