LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ

Web Desk

29 September 2026

جماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایک خاص اور مذموم ایجنڈے کے تحت امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے منسوب من گھڑت اور لغو باتیں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پھیلائی جا رہی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی دور کا بھی واسطہ نہیں۔

لیاقت بلوچ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے پیٹرولیم لیوی میں 35 سے 40 روپے کم کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، تاہم ہمیں پوری اُمید ہے کہ وزیرِ اعظم پاکستان اپنا کیا ہوا وعدہ ضرور پورا کریں گے، اور بصورتِ دیگر جماعتِ اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف ایک بڑا ’سپر مارچ‘ کرنے پر مجبور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی پچھلے ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے عوام کے حقوق کے لیے پُرامن دھرنے اور مارچ کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، اور عوام پر پٹرولیم لیوی اور دیگر ظالمانہ ٹیکسز کے نام پر وصول کیے جانے والے 130 روپے سے زائد کے ’بھتے‘ کا فوری خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کال اور یقین دہانی پر حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرول اور ٹیکسوں کے اس غیر منصفانہ بوجھ کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، اور وزیرِ اعظم نے خود بیرونِ ملک دورے سے واپس آ کر عوام کے لیے ایک بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔