ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
Web Desk
29 September 2026
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے ایک اہم تفصیلی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ہراسگی کے قانون کے تحت کارروائی کے لیے جنسی نوعیت کا عنصر ہونا لازمی ہے، اور ہر نامناسب یا ناپسندیدہ رویہ جنسی ہراسگی کے زمرے میں نہیں آتا۔ اٹھارہ صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عدالت نے واضح کیا کہ جنسی عنصر کے بغیر موصول ہونے والی شکایت ہراسگی ایکٹ کے تحت وفاقی محتسب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، البتہ متعلقہ ادارہ اس قسم کے نامناسب رویے پر اپنے سروس رولز کے ضوابط کے تحت اندرونی تادیبی کارروائی کا مجاز ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ ہراسگی قانون کا بنیادی مقصد کام کی جگہ پر مردوں اور خواتین کو جنسی ہراسگی سے تحفظ فراہم کرنا ہے، اور اس ایکٹ کا اطلاق عمومی نوعیت کی ہر شکایت پر نہیں کیا جا سکتا۔ یہ فیصلہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سنایا، جبکہ تفصیلی فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریر کیا۔ اس کیس کے پس منظر میں وفاقی محتسب نے دو بینک افسران کو ملازمت سے برطرف کرنے کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف صدرِ مملکت نے اپیل سنتے ہوئے برطرفی کی سزا کو تبدیل کرکے سرزنش (وارننگ) کی سزا میں بدل دیا تھا، تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے صدرِ مملکت کا حکم کالعدم قرار دے کر وفاقی محتسب کا فیصلہ بحال کر دیا تھا۔ وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا 31 دسمبر 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صدرِ مملکت کا حکم بحال کر دیا، ساتھ ہی یہ بھی طے کیا کہ صدرِ مملکت وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف نمائندگی سننے کے مکمل مجاز ہیں جبکہ ہائی کورٹ صرف محدود آئینی بنیادوں پر ہی محتسب کے فیصلے میں مداخلت کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
29 September 2026
آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم
29 September 2026
پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026