LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی

Web Desk

29 September 2026

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ مولانا حافظ طاہر محمود اشرفی نے مدینہ منورہ کی اسلامی یونیورسٹی میں ”فکری گمراہی اور انتہاپسندی کے انسداد کے لیے عالمی کوششیں“ کے موضوع پر منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کے لیے ریڈ لائن ہے، اور اس کے دفاع کے لیے پاکستانی عوام اور عسکری و سیاسی قیادت کا عزم غیر متزلزل ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ یمنی حوثی دہشت گرد ہیں، جن کا حقیقی اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، اور ان کے پس پردہ اسلام اور امتِ مسلمہ کے دشمن عناصر کارفرما ہیں۔

انہوں نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ خادمِ حرمین شریفین اور سعودی عرب کے دفاع کی خاطر پاکستانی قوم اپنی اولاد، جان اور مال کی قربانی دینے سے بھی ایک لمحے کے لیے دریغ نہیں کرے گی، کیونکہ اس حوالے سے ہمارا اللہ تعالیٰ اور سعودی قیادت کے ساتھ اٹوٹ عہد ہے۔

پاکستان علماء کونسل کے سربراہ نے مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا، جبکہ عالمی سطح پر فکری گمراہی، فرقہ واریت اور انتہاپسندی کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام مسلم ممالک اور دنیا کو مل کر مشترکہ اور مؤثر کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔