LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا اسلام آباد مارچ نومبر کے وسط میں ہوگا: حافظ نعیم اسرائیلی انتخابات کے بعد حکومت سازی کی دوڑ، نیتن یاہو اور اپوزیشن کے متضاد دعوے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی: 26 ویں و 27 ویں آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی متاثر ہوئی، متن ایران کے جوہری پروگرام پر تنازع کا حل صرف سفارت کاری ہے: چین نو ماہ میں 5,143 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 2,410 دہشت گرد ہلاک اور 3,518 گرفتار: محسن نقوی کی ایوان میں رپورٹ خیبرپختونخوا پولیس کا ڈرون اور اینٹی ڈرون نظام سیف سٹی سے منسلک امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا اسرائیل الیکشن، ایگزٹ پولز میں نیتن یاہو کے اتحاد کو معمولی برتری حاصل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز

Web Desk

29 September 2026

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزے کے حوالے سے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ورچوئل مذاکرات کے کِک آف (Kick-off) اجلاس میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق، افتتاحی اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کی سربراہی آئیوا پیٹرووا (Iva Petrova) نے کی، جبکہ اس سیشن کے دوران پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے چوتھے جائزے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں تخفیفِ غربت اور استحکام کی سہولت (RSF) کے تیسرے جائزے پر بھی مباحثے کا آغاز کیا گیا۔

اجلاس کے دوران ملکی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کے وفد کو پاکستان کی مجموعی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر جامع بریفنگ دی، جبکہ وزیر خزانہ نے ملک میں معاشی استحکام، ساختیاتی اصلاحات اور طے شدہ اہداف پر حکومت کی اب تک کی پیش رفت سے وفد کو آگاہ کیا۔

مذاکرات میں آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مقررہ اہداف، مالیاتی امور، محصولات میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط سے متعلق امور زیرِ بحث لائے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستان کے معاشی اور مالیاتی حکام کے ساتھ پالیسی سطح پر یہ مذاکرات آئندہ بھی جاری رکھے گا۔