LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا المخا میں یمنی افواج کے ساتھ جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک، 13 زخمی برطانیہ میں دہشت گردی کے شبہ میں گرفتار 5 افراد ضمانت پر رہا غزہ میں نیتن یاہو کی پیدا کردہ تکالیف کو جائز قرار نہیں دے سکتے، برطانوی وزیر خارجہ ایران کے متعدد سابق حکومتی عہدیداران کا حکومت کو خط، این پی ٹی معاہدے سے نکلنے کا مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ کا زائرین کی پروازیں بحال کرنے کیلئے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

Web Desk

29 September 2026

محکمہ داخلہ پنجاب نے امن و امان کے بہتر قیام اور اہم سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون اڑانے پر 30 روز کے لیے مکمل پابندی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، پابندی کے باوجود شادی ہالز اور مارکیز کے اندرونی حصوں میں تقریبات کی کوریج کے لیے چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم انڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ تقریب کے منتظمین پر عائد کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس پابندی سے کلی طور پر مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

سیف ڈرون یوزیج کمیٹی کا قیام:

زرعی، آبپاشی (ریسرچ اینڈ اریگیشن) اور دیگر تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ داخلہ نے ضلعی سطح پر ’’سیف ڈرون یوزیج کمیٹی‘‘ تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی کی تحریری اور باضابطہ اجازت سے ڈرونز کا استعمال اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈرون کے استعمال پر یہ پابندی ضابطہ فوجداری (CrPC) 1898 کے سیکشن 144 (6) کے تحت عائد کی گئی ہے۔ صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔