LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری دوا فروخت کرنے کیلئے ڈاکٹر بھی لائسنس کا پابند ہے، وفاقی آئینی عدالت خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف فرانس میں طلبہ کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں، 1,747 افراد گرفتار حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات کا اگلا دور آج ہوگا، حتمی فیصلے متوقع جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان آن لائن گیمز کے منفی اثرات، برطانیہ پلٹ نوجوان نے لاہور میں بینک لوٹ لیا سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثیوں کا داغا گیا میزائل سکول سے ٹکرا گیا آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے راستے پر گامزن آئل ٹینکر پر میزائل حملہ

26 دسمبر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سرکاری تعطیل کا اعلان

Web Desk

25 December 2025

کیبنٹ ڈویژن کے نوٹیفیکیشن کی روشنی میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے کل بروز جمعہ مورخہ 26 دسمبر 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اس حوالے سے دفتری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔

دفتری حکم نامے کے مطابق 26 دسمبر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تمام سرگرمیاں منسوخ رہیں گی اور تمام شعبہ جات بند رہیں گے۔ یہ حکم نامہ اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں سمیت تمام سرکاری سرگرمیاں مؤخر کر دی گئی ہیں، جنہیں نئی تاریخوں کے مطابق دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ افسران اور عملے کو دفتری حکم نامے پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔