روئی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، فی من نرخ 20 ہزار 500 روپے کی سطح پر پہنچ گئے
Web Desk
12 April 2026
ملک میں روئی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی من روئی کی قیمت بڑھ کر 20 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے، جو گزشتہ دو برس کی بلند ترین سطح قرار دی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق خلیجی خطے میں کشیدگی اور امریکا ایران مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونے کے باعث روئی کی درآمدی سرگرمیاں بحال نہ ہو سکیں، جس کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق گزشتہ چھ ہفتوں کے دوران روئی کی قیمت میں تقریباً 4 ہزار روپے فی من اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درآمدات کی معطلی، معیاری روئی کی محدود دستیابی اور پولیسٹر فائبر کی قیمتوں میں اضافے نے مارکیٹ پر دباؤ بڑھایا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ کے علاقوں ٹنڈو باگو اور ڈگری میں کپاس کے ایڈوانس سودے بھی بلند نرخوں پر طے پائے، جبکہ سانگھڑ میں ایک جننگ فیکٹری نے روئی کی 200 گانٹھوں کا سودا 21 ہزار 700 روپے فی من کے حساب سے کیا۔
احسان الحق کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے باعث رواں سال کپاس کی کاشت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، کیونکہ کسان بہتر نرخوں کی وجہ سے اس فصل کی جانب راغب ہو رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق کاٹن ایئر 2025-26 کے دوران پاکستان میں کپاس کی پیداوار 56 لاکھ گانٹھ رہی، جبکہ ایک امریکی زرعی ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پیداوار کا تخمینہ بڑھا کر 72 لاکھ 21 ہزار گانٹھ کر دیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ کو ٹیکنالوجی اور مالیات کا عالمی مرکز بنانے کا عزم؛ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اہم اجلاس
9 July 2026
سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لیے ‘پیکیج ویزا’ کا بڑا اعلان؛ فلائٹ، ہوٹل اور ویزا اب ایک ہی جگہ سے ملیں گے
9 July 2026
جنسی تشدد کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے,عاصم افتخار
9 July 2026
برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات؛ پاک برطانیہ تعلقات اور امریکہ ایران کشیدگی پر گفتگو
9 July 2026
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ، مجموعی ملکی ذخائر تقریباً 24 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
9 July 2026
مفتی تقی عثمانی کا بڑا فیصلہ؛ بٹ کوائن اور یو ایس ڈی ٹی سمیت تمام کرپٹو کرنسیز شریعت کی رو سے ‘حرام’ قرار،
9 July 2026
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سلیکون ویلی میں اہم ملاقاتیں؛ 2035 تک پاکستان کو 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کا ہدف
9 July 2026
معاشی محاذ پر بڑی کامیابی؛ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں پونے 2 ارب ڈالر سے زائد کا بڑا اضافہ
9 July 2026