LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری تربیلا ففتھ ایکسٹینشن پراجیکٹ کی ٹنل میں چٹان بیٹھنے سے پانی داخل: تمام ورکرز محفوظ، واپڈا نے ٹنل منہدم ہونے کی تردید کر دی ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا: اسماعیل بقائی لاہور ایئرپورٹ سے ریاض، ابوظہبی اور استنبول جانے والی 3 پروازیں منسوخ مکہ دفاعی اتحاد کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار شیخ حسینہ کی بنگلہ دیش واپسی کی تیاری، نئے پاسپورٹ کے لیے درخواست

ملک میں قانون کی حکمرانی اور مساوی مواقع کو یقینی بنانا ہوگا: اسحاق ڈار

Web Desk

9 November 2026

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے یومِ ولادت کے موقع پر مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے جہاں ہر شہری کو قانون کی حکمرانی، عدل اور ترقی کے مساوی مواقع میسر ہوں۔ اپنے خصوصی پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے خطبہ الٰہ آباد اور افکار نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی بیداری اور خوددار قوم کی تشکیل میں فکری بنیادیں فراہم کیں، جبکہ ان کا فلسفہِ خودی اور تعلیم و تحقیق کی تاکید آج بھی قومی زندگی کا اصل سرچشمہ ہے۔ نائب وزیراعظم نے زور دیا کہ نوجوان علامہ اقبالؒ کی امیدوں کا مرکز تھے، اس لیے انہیں معیاری تعلیم اور ہنر سے آراستہ کرنا قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان عالمی سطح پر امن، احترام اور اقوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، اور فکرِ اقبالؒ کو عملی فیصلوں کا حصہ بنا کر ہی ملک کو معاشی طور پر مضبوط و خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔