علامہ اقبال کا پیغام مظلوم اقوام کے لیے امید، حوصلے اور آزادی کی نوید ہے، افتخار گیلانی
Web Desk
9 November 2026
وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ حکیم الامت کا فکر و فلسفہ دنیا بھر کی مظلوم اقوام کے لیے امید اور آزادی کی نوید ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علامہ اقبالؒ کا بنیادی تعلق سرزمینِ جموں و کشمیر سے تھا اور یہ ریاست ان کے پیش کردہ تصورِ پاکستان کا ایک لازمی اور ناقابلِ تنصیف حصہ ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کشمیریوں کے جذبہِ حریت کو پست کرنے میں ناکام رہی ہیں، اور کشمیری عوام اپنی مسلسل جدوجہد و قربانیوں کے ذریعے بالآخر آزادی کی منزل حاصل کر کے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے فکرِ اقبالؒ کو پاکستان کی صورت میں عملی تعبیر دی، اور آنے والی نسلوں کے لیے بھی اقبالؒ کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت
9 November 2026
بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی
9 November 2026
خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج
9 November 2026
ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان
9 November 2026
پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا
9 November 2026
تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا
9 November 2026
یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
9 November 2026
ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری
9 November 2026