LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ نے امریکی مڈٹرم انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھا دیے عالمی تنازعات میں شدت، سی آئی ایس ممالک کو مشترکہ سلامتی کیلئے تعاون بڑھانا ہوگا: پوتن مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تعیناتی، ایران پر نئے حملوں کے خدشات بڑھ گئے ایرانی بحریہ کا 10 روز میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 11 آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات: پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی وزیراعظم کے نام پر 13 ہزار روپے انعام کا لالچ: این سی سی آئی اے نے شہریوں کو جعلی پیغامات اور سائبر فراڈ سے خبردار کر دیا آزاد کشمیر پولیس کی چوکی پر فائرنگ میں زخمی سندھ رینجرز کے نائیک شہید پاکستان کی ریاض میں سعودی آرامکو عمارت پر حملے کی کوشش کی شدید مذمت بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی خیبر میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جاں بحق، دو زیرِ علاج ترکیہ ایران پر نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا، صدر اردوان پاکستان ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا تربیلہ ڈیم ٹی فائیو پاور پراجیکٹ: سرنگ اور پاور ہاؤس سے پانی نکال لیا گیا یومِ اقبال پر شاعرِ مشرق کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ضمنی انتخابات میں عوام نے مریم نواز کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا: عظمیٰ بخاری

مارشل آرٹس کے ماہر روبوٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Web Desk

17 February 2026

چین کی ایک کمپنی نے ایسے انسان نما روبوٹ تیار کیے ہیں جو مارشل آرٹس میں ماہر ہیں اور کنگفو کی مشقیں بخوبی انجام دیتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں یہ روبوٹ شاؤلین ٹیمپ میں کنگفو کی مشقیں کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، جہاں انہوں نے مکمل ہم آہنگی اور درستگی کے ساتھ تکنیک کا مظاہرہ کیا۔

یہ روبوٹس آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، جس کی بدولت وہ توازن، رفتار، سیکھنے، منصوبہ بندی کرنے اور مختلف ٹاسک انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمپنی نے ان روبوٹس کو Lingshi X2 کا نام دیا ہے، اور یہ Go To 1 AI ماڈل سے لیس ہیں۔

ویڈیو فروری کے ابتدائی عشرے میں منظر عام پر آئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ چین میں روبوٹکس میں ایسے حیرت انگیز مظاہرے دیکھنے کو ملے ہوں؛ مارچ 2025 میں ایک کمپنی نے ایسے روبوٹ متعارف کرائے تھے جو انسانوں کی طرح سائیکل چلا سکتے تھے، اور مئی 2025 میں روبوٹ کی جانب سے جمناسٹک مظاہرہ بھی پیش کیا گیا تھا۔

ایگی بوٹ کمپنی کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ چین روبوٹس اور AI ٹیکنالوجی میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور انسان نما روبوٹ روزمرہ اور مہارت والے کاموں میں بھی شامل ہونے لگے ہیں۔