LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت اور اپوزیشن میں معقول دوریاں ہونی چاہئیں، مخالفت برائے مخالفت نہیں: مولانا فضل الرحمان وزیراعظم شہباز شریف نے گوگل کے پاکستان آفس کا افتتاح کر دیا سپریم کورٹ کا بانی کے علاج سے متعلق تحریری فیصلہ جاری، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو ’نیا امریکی علاقہ‘ قرار دے دیا، ایران کا شدید ردعمل پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، کاروبار کا منفی رجحان رہا پاکستان اور روس کے درمیان کلیدی شعبوں میں تعاون اور رابطے جاری رکھنے پر اتفاق سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید عدالتی حکم پر مکمل عمل، بانی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے: پی ٹی آئی اسرائیل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کو سبوتاژ کر رہا ہے: عباس عراقچی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے 90 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ پیٹرول مزید مہنگا ہونے پر جماعت اسلامی کی کل ملک گیر ہڑتال کی دھمکی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں مکمل، ریکارڈ الیکشن کمیشن کو ارسال سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم وزیراعظم کی عازمینِ حج کو بہترین سہولیات کی فراہمی، مؤثر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت ڈی جی آئی ایس پی آر کی سمر انٹرن شپ 2026 کے شرکا سے خصوصی نشست

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کا 230 سے زائد ضمانتوں میں توسیع کا حکم، 29 اکتوبر تک پولیس کو   پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری سے روک دیا

Web Desk

23 July 2026

انسدادِ دہشت گردی عدالت (ATC) اسلام آباد نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج، سنگجانی جلسے اور سپریم کورٹ کے باہر مظاہروں سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کی 230 سے زائد عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے۔

کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، رؤف حسن، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی سمیت دیگر متعلقہ رہنما اور وکلاء عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ 29 اکتوبر تک پی ٹی آئی رہنماؤں کو ان مقدمات میں گرفتار نہ کیا جائے۔ مزید برآں، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے آئندہ سماعت پر تمام فریقین کو حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت اسلام آباد کے مختلف تھانوں جن میں ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر شامل ہیں، میں متعدد مقدمات درج ہیں۔