امریکا: ایک غلطی نے خاتون کولاکھوں ڈالر جتوا دیے
Web Desk
1 January 2026
امریکی ریاست الی نوائے کے شہر جانسن سٹی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی معمولی سی غلطی خوش قسمتی میں بدل گئی، جس کے نتیجے میں وہ ڈھائی لاکھ ڈالر کا جیک پاٹ جیتنے میں کامیاب ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہولی نامی خاتون نے بتایا کہ وہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے دو ڈالر کا فاسٹ پلے ٹکٹ خریدنا چاہ رہی تھیں، تاہم غلطی سے انہوں نے 20 ڈالر کا میگنیفیسنٹ ملٹی پلائر ٹکٹ خرید لیا۔ ہولی کے مطابق وہ اس وقت فلم دیکھ رہی تھیں اور غیر ارادی طور پر مہنگا ٹکٹ خرید بیٹھی تھیں۔
بعد ازاں جب انہوں نے ٹکٹ کے نتائج چیک کیے تو ان پر حیرت کے پہاڑ ٹوٹ پڑے، کیونکہ اسی ٹکٹ نے انہیں 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا جیک پاٹ جتوا دیا۔ ہولی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا اور کچھ دیر تک وہ یہ سمجھتی رہیں کہ شاید کوئی غلطی ہو گئی ہے۔
خاتون نے اس غیر متوقع کامیابی کو اپنی زندگی کا یادگار لمحہ قرار دیا اور کہا کہ کبھی کبھی ہونے والی چھوٹی سی غلطی بھی بڑی خوشی کا سبب بن سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سویڈن کوڑے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے دیگر ممالک سے کچرا خریدنے لگا
30 September 2026
کیلیفورنیا: دو دوستوں نے لیگو ورلڈ میپ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا
30 September 2026
102 سالہ سابق فوجی سے وعدہ نبھانے کے لیے شہزادہ ہیری نے طیارے سے چھلانگ لگادی
29 September 2026
ویران جزیرے پر 34 سال بعد بچے کی پیدائش
28 September 2026
دو چینی پانڈا 10 سالہ قیام کے لیے امریکا روانہ، چین کی ’پانڈا ڈپلومیسی‘ کیا ہے؟
28 September 2026
برطانیہ: فائر فائٹر نے سابقہ محبوبہ سے رقم واپس لینے کے لیے چیٹ جی پی ٹی سے مدد لے لی
27 September 2026
امریکی خاتون کیلسو دنیا کی سب سے پستہ قد فائر فائٹر بن گئیں، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم
27 September 2026
78 سالہ سکاٹش خاتون کا فورٹ نائٹ سٹریمنگ میں عالمی ریکارڈ
26 September 2026