اے آئی کی غلطی، عمر رسیدہ خاتون کو 6 ماہ جیل میں گزارنے پڑ گئے
Web Desk
3 April 2026
ٹینیسی/شمالی ڈکوٹا: ٹیکنالوجی پر اندھا دھند بھروسہ کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے، اس کی زندہ مثال اینجلا لپس کا کیس ہے۔ 14 جولائی 2025 کو پولیس نے اینجلا کو ان کے گھر سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ بچوں کی دیکھ بھال کر رہی تھیں۔ ان پر الزام تھا کہ وہ شمالی ڈکوٹا میں ایک بینک فراڈ کیس میں مفرور ہیں، جبکہ حقیقت یہ تھی کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی شمالی ڈکوٹا کا سفر تک نہیں کیا تھا۔
تحقیقات کے مطابق، پولیس نے بینک فراڈ کی مشتبہ خاتون کی شناخت کے لیے ایک اے آئی سافٹ ویئر استعمال کیا، جس نے اینجلا کے چہرے کو غلطی سے مشتبہ خاتون قرار دے دیا۔ پولیس نے انسانی تفتیش کے بجائے صرف سافٹ ویئر کی رپورٹ پر بھروسہ کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ اینجلا کو 3 ماہ ٹینیسی اور پھر 3 ماہ شمالی ڈکوٹا کی جیل میں رکھا گیا۔ دسمبر 2025 میں عدالت نے انہیں اس وقت رہا کیا جب بینک ریکارڈز سے ثابت ہوا کہ جرم کے وقت وہ جائے وقوعہ سے 1200 میل دور تھیں۔
متعلقہ عنوانات
چوہا قیمتی ہیروں سے مزین زیورات لے اُڑا!
31 July 2026
دنیا کے مہنگے ترین آم، قیمت سیکڑوں ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں روپے میں
31 July 2026
بیٹی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑانے کے لیے باپ نے جعلی الٹراساؤنڈ کر ڈالا، پھر کیا ہوا؟
31 July 2026
سابق کپتان وسیم اکرم کا لاپتا پالتو کتا مل گیا
31 July 2026
چین کا شاہکار: 625 میٹر بلندآبشار پُل، سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
30 July 2026
برطانیہ: 116 سال بعد لائبریری کو کتابیں واپس لوٹا دی گئیں
30 July 2026
4 آم کی قیمت صرف ’’6 لاکھ 12 ہزار روپے‘‘
29 July 2026
بیوی کو تنہا نہ چھوڑنے کیلئے شوہر بھی گہرے مین ہول میں گرگیا
29 July 2026