LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

محبت، احساس اور اپنائیت سے لبریز جذبات کے ترجمان منیر نیازی کی آج 19 ویں برسی

Web Desk

26 December 2025

محبت، احساس اور اپنائیت سے لبریز جذبات کے ترجمان، اردو و پنجابی کے ممتاز شاعر منیر نیازی کی آج 19ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ ان کی شاعری میں ماضی کے گمشدہ مناظر، کھوئے ہوئے رشتوں اور زندگی کے تلخ و شیریں احساسات کی جھلک نمایاں نظر آتی ہے۔

منیر نیازی 9 اپریل 1928ء کو ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے اور قیامِ پاکستان کے بعد ہجرت کر کے لاہور آ بسے۔ انہوں نے اردو شاعری کو منفرد اسلوب اور نئی علامتوں سے روشناس کروایا، خصوصاً جنگل اور فطرت سے جڑی علامات کو بڑی خوبصورتی سے اپنے کلام میں سمویا۔

ان کے اردو شاعری کے 13، پنجابی کے 3 اور انگریزی کے 2 مجموعے شائع ہوئے۔ اردو مجموعوں میں بے وفا کا شہر، تیز ہوا اور تنہا پھول، جنگل میں دھنک، سفید دن کی ہوا اور ماہِ منیر نمایاں ہیں۔ ان کی شاعری قاری کے دل پر گہرا اثر چھوڑتی ہے اور ماضی کی دھند میں لپٹے احساسات کو زندہ کر دیتی ہے۔

ادبی خدمات کے اعتراف میں منیر نیازی کو پرائیڈ آف پرفارمنس اور ستارۂ امتیاز جیسے اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ وہ 26 دسمبر 2006ء کو لاہور میں انتقال کر گئے، مگر اپنی لازوال شاعری کے باعث آج بھی دلوں میں زندہ ہیں