LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

Web Desk

21 October 2026

ملتان میں 15 سالہ یتیم بچے وسیم عباس کو گاڑی سے کچل کر قتل کرنے والا مرکزی ملزم توقیر نذیر کاؤنٹر کرائمز ڈیپارٹمنٹ (CCD) کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی کے مطابق، ملزم توقیر نذیر نے اپنے تشدد اور غیر انسانی رویے سے تنگ آ کر کام چھوڑنے والے 15 سالہ یتیم بچے کو گاڑی کی ٹکر سے کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔ گرفتاری کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، تاہم وہ پولیس کی تحویل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بہاولپور کے قریب جب دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم توقیر اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس دل دہلا دینے والے واقعے پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی اور سوشل میڈیا پر ملزم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کا مطالبات کیا جا رہا تھا۔