LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف

سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید

Web Desk

21 October 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) کے ان دعوؤں کی باضابطہ تردید کر دی ہے کہ آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر ایرانی بحری بارودی سرنگوں (Mines) سے ٹکرا کر تباہ ہوئے ہیں۔

عرب ٹی وی کو دیے گئے ایک بیان میں سینٹ کام کے ترجمان نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے عالمی آبی گزرگاہ میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی خبریں حقیقت کے برعکس ہیں، کیونکہ امریکی و اتحادی فورسز نے آبنائے ہرمز کے بین الاقوامی سمندری راستوں کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی جاری جارحیت میں زیادہ تر ڈرونز اور میزائلز کا استعمال کرتا ہے۔

سینٹ کام کے ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام تر ایرانی دعوؤں اور تناؤ کے باوجود آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت کے لیے کھلی ہے اور خطے سے گزرنے والے تقریباً 95 فیصد تجارتی و بحری جہاز اپنے مقررہ راستوں سے کامران اور محفوظ طریقے سے گزر رہے ہیں۔