امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات
Web Desk
21 October 2026
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکا اور کیف کے درمیان جاری شدید سفارتی اور عسکری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف (Steve Witkoff) سے اہم ملاقات کی ہے۔
اوسلو میں ہونے والے ان اہم مذاکرات میں ناروے کے وزیراعظم یونس گاہ اسٹور اور فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب بھی شریک ہوئے، جبکہ امریکی نمائندے جیرڈ کشنر نے بیماری کی وجہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے روس کے لیے متوقع نرم رویے اور جنگ بندی کے لیے دباؤ پر کیف کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کیف حکام کا الزام ہے کہ واشنگٹن نے روسی میزائل حملوں کے بارے میں پیشگی انٹیلی جنس معلومات، ایئر ڈیفنس سسٹمز اور ڈرون آپریشنز کے لیے لازمی سیٹلائٹ کمیونیکیشن (اسٹار لنک) کی فراہمی میں رکاوٹیں پیدا کرنا شروع کر دی ہیں۔
دوسری جانب، یورپی ممالک واشنگٹن اور کیف کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، جبکہ کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ ناروے مذاکرات کے اختتام پر اسٹیو وٹکوف جلد ماسکو کا دورہ کر کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار
22 November 2026
بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
22 November 2026
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل
22 November 2026
پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا
22 November 2026
مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم
22 November 2026
خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری
22 November 2026
وزیراعظم شہبازشریف 30 نومبر سے روس کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے
22 November 2026
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
22 November 2026