LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملک بھر میں 74 لاکھ 70 ہزار جانور قربان کیے گئے، ٹینریز ایسوسی ایشن ٹیکس وصولی کے لیے ایف بی آر کے تمام دفاتر 30 مئی کو کھلے رہیں گے اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی واشنگٹن میں ملاقات، پاک امریکا تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں بے بنیاد، فلسطین پر مؤقف میں کوئی لچک نہیں: اسحاق ڈار راولپنڈی: پاکستان اور آسٹریلیا آج پہلے ون ڈے میں آمنے سامنے فرنچ اوپن 2026 میں سنسنی خیز اپ سیٹ، نواک جوکووچ نوجوان کھلاڑی سے ہار گئے پیٹرول اور ڈیزل 22 روپے سستا، نئی قیمتیں 381 روپے 78 پیسے اور 380 روپے 78 پیسے مقرر میئر نیویارک زہران ممدانی کا اسرائیل ڈے پریڈ میں شرکت سے انکار امریکی قانون کےبرخلاف صدر ٹرمپ کی تصویر ڈالر پر چھاپنے کی تیاریاں کراچی پورٹ کے قریب دو بحری جہازوں میں خوفناک تصادم، کنٹینرز سمندر میں گر گئے گلگت بلتستان کی الیکشن مہم کے دوران پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر گرفتار امریکی حکام کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات قابلِ مذمت ہیں: ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسلام آباد: سیکٹر آئی 10 میں واقع گھر میں سلنڈر دھماکا، 2 افراد جاں بحق صوبائی حکومت نے پنجاب لیبر کوڈ 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے

رنویر سنگھ کا 2 سال بعد ’ڈان 3‘ میں کام کرنے سے انکار

Web Desk

24 December 2025

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے معروف فلمی سیریز کی اگلی فلم ’ڈان 3‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2023 میں اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر فرحان اختر نے ’ڈان 3‘ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اس بار شاہ رخ خان کی جگہ رنویر سنگھ ڈان کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فرحان اختر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی اس بات کی تصدیق کی تھی اور فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہونے کا عندیہ دیا تھا۔

تاہم فلم کے اعلان کے تقریباً دو سال بعد اب رنویر سنگھ کے فلم چھوڑنے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ’دھریندر‘ کی شاندار کامیابی کے بعد رنویر سنگھ سنجے لیلا بھنسالی اور لوکیش کنگراج جیسے فلم سازوں کے ساتھ کام کے خواہشمند ہیں اور وہ مسلسل گینگسٹر کردار ادا نہیں کرنا چاہتے۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ’دھریندر‘ کی ریلیز کے فوراً بعد ’ڈان 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونا تھی، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث فلم کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے، جبکہ رنویر سنگھ نے اپنے دیگر منصوبوں کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ تاحال رنویر سنگھ یا فلم کے پروڈیوسرز کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے