LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ

یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ

Web Desk

19 October 2026

یمن کے اہم شہر تعز میں یمنی مسلح افواج کی حوثی باغیوں کے خلاف تیز تر پیش قدمی جاری ہے، جبکہ متعدد تزویراتی (اسٹریٹجک) محاذوں پر دونوں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کی مسلح افواج نے جنوبی تعز کے علاقے میں واقع سناماہ اور سراری کے محاذوں پر کارروائی کرتے ہوئے اہم پیش قدمی اور نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مسلح افواج کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کے خلاف شروع کیے گئے ایک بڑے اور مربوط جارحانہ حملے کے نتیجے میں باغیوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور انہیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں، سرکاری فورسز کے مطابق تعز کے شمال مغربی حصے میں قائم حوثی جنگجوؤں کے عسکری ٹھکانوں اور سپلائی لائنز کو نشانہ بناتے ہوئے 3 شدید فضائی حملے بھی کیے گئے ہیں، جس سے حوثی فورسز کی پیش قدمی کو پسپا کرنے میں مدد ملی ہے۔