البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی
Web Desk
19 October 2026
کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے افسوسناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبہ البرٹا کے ایک ملٹری بیس (فوجی اڈے) پر ہولناک آگ لگنے کے نتیجے میں 4 کینیڈین فوجی ہلاک جبکہ درجنوں افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے اس دلخراش واقعے کو کینیڈا کی مسلح افواج کی تاریخ میں امن کے دور کا بدترین سانحہ قرار دیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔ فوجی حکام کے مطابق آگ فوجی تربیتی علاقے (Training Area) میں اچانک بھڑکی اور شدید تیز ہواؤں کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے پورے اڈے میں پھیل گئی۔ زخمیوں کو علاج کے لیے البرٹا کے مختلف قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں متاثرین کی آمد سے طبی سہولیات پر شدید دباؤ پیدا ہو گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی بنیادی وجوہات معلوم کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم ابتدائی شواہد کے مطابق اس واقعے کا کسی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی یا تخریب کاری سے کوئی تعلق سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
19 October 2026
ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان
19 October 2026
روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا
19 October 2026
ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر
19 October 2026
امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ
19 October 2026
امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا
19 October 2026