LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگِ میل ،شین زو-24کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل پاکستان میں جوہری سلامتی پر عالمی اجلاس آج سے شروع ہوگا مریم نواز کا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کرنیوالے سکھ یاتریوں کا خیرمقدم خیبرپختونخوا کیلئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج، صوبے کو 10 ارب روپے جاری موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک میرعلی سے دہشت گردوں کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی

امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ

Web Desk

19 October 2026

امریکی حکومت کے اعلیٰ حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع تاریخی مسیحی فلسطینی گاؤں الـطیبہ کا ہنگامی دورہ کیا ہے، جو دو روز قبل اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے غیر قانونی تشدد اور سفارت کاروں پر حملے کا نشانہ بنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی نائب معاون وزیرِ خارجہ برائے جمہوریت، انسانی حقوق و محنت رائلی بارنز اور دیگر بیرونی سفارت کاروں نے طیبہ گاؤں کے مقامی چرچ کا دورہ کیا اور وہاں کی مسیحی برادری سے ملاقات کر کے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نقاب پوش انتہا پسند اسرائیلی آبادکاروں نے بیلجیئم، فرانس اور پولینڈ کے سفارت کاروں، ایک فرانسیسی میئر اور مقامی فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

یاد رہے کہ اس واقعے سے ایک روز قبل زیتون کی فصل کی کٹائی کی کوریج کرنے والے ایک امریکی فوٹو جرنلسٹ ہیڈی لیون کو بھی اسرائیلی آبادکاروں نے زیتون کے باغات میں گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔