LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا ہمیں پر امن مظاہرین اور تخریب کاروں میں فرق کرنا ہوگا: فرانسیسی صدر امریکی حکام کا مقبوضہ مغربی کنارے کے مسیحی فلسطینی گاؤں طیبہ کا دورہ امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا آسٹریلین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ البرٹا کے فوجی اڈے میں آتشزدگی، 4 کینیڈین فوجی ہلاک، درجنوں افراد زخمی امریکا نے یوکرین کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی دوبارہ شروع کردی: صدر زیلنسکی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بریسٹ کینسر سے آگاہی کا دن منایا جارہا ہے اٹلی: مہنگائی، ناقص عوامی خدمات کیخلاف احتجاج، جھڑپیں، شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا کیس سے متعلق سیلڈ رپورٹ موصول روس کا ایران اور امریکہ سے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر واپس آنے کا مطالبہ

روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا

Web Desk

19 October 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعلان کیا ہے کہ روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف آج تہران کا اہم سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اپنے باضابطہ بیان میں بتایا کہ یہ دورہ تہران اور ماسکو کے درمیان جاری اسٹریٹجک مشاورت اور دوطرفہ تعلقات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ان کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سابقہ دوطرفہ معاشی، دفاعی و سفارتی معاہدوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور بین الاقوامی سطح پر ابھرتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگاے۔

ایران اور روس مختلف علاقائی چیلنجز اور باہمی تعاون کے شعبوں میں قریبی رابطے اور مشاورت کا سلسلہ مسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں، اور اس تناظر میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے دورہ تہران کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔