یورپ پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں آ گیا، فرانس، اٹلی، البانیہ، پرتگال میں جلاؤ گھیراؤ
Web Desk
19 October 2026
یورپ کے مختلف ممالک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، ہاؤسنگ بحران اور تعلیمی مسائل کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں نے شدت اختیار کر لی ہے، جس کے نتیجے میں فرانس، اٹلی اور البانیہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ فرانسیسی وزارتِ داخلہ کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار افراد سڑکوں پر نکل آئے جہاں توڑ پھوڑ اور آتش زنی کے واقعات میں سیکڑوں اہلکار زخمی اور ہزاروں افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب البانیہ میں وزیراعظم ایڈی راما کے استعفے کے لیے ہونے والے مظاہروں کے دوران مظاہرین نے سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی مہنگائی اور جنگ کے خلاف احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔ پرتگال، اسپین اور یونان سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی ہاؤسنگ بحران، کرایوں میں اضافے اور معاشی دباؤ کے خلاف عوامی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
آسٹرین ایئر لائنز کی پرواز میں بم کی اطلاع، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
19 October 2026
قلات اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 4 دہشت گرد ہلاک، میجر وجاہت وحید جام شہادت نوش کر گئے
19 October 2026
ملتان تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد دیوار سے جا ٹکرائی حادثہ میں 5 افراد جاں بحق.
19 October 2026
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کیلئے مذاکرات کر رہا ہوں: امریکی صدر
19 October 2026
حوثی باغیوں کی سعودی تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں کے قریب انخلا کی نئی وارننگ جاری
19 October 2026
یمنی افواج کی پیش قدمی جاری، شدید جھڑپیں، سناماہ اور سراری محاذوں پر کامیابی کا دعویٰ
19 October 2026
ایران کا خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کیلئے نیا ادارہ قائم کرنے کا اعلان
19 October 2026
روسی وزیر خارجہ آج تہران کا دورہ کرینگے، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائیگا
19 October 2026