LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
فیلڈ مارشل کا دورہ ملائیشیا، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم وزیراعظم استعفیٰ دیں، تو ہم بھی عہدہ چھوڑ دیں گے: رہنما پیپلز پارٹی امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کی درخواست، بیرسٹر گوہر کو جواب جمع کروانےکی مہلت دیدی یوکرینی صدر کی لیبیا میں روسی بحری جہاز کو نشانہ بنانے کی تصدیق نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم پر پارلیمنٹ میں کھل کر بحث ہونی چاہیے: ملک احمد پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات، ریلی ملتوی کرنے کی درخواست وزیراعظم کا دورہ، پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط ہوں گے انتخابی اصلاحات کیلئے برابری کی نمائندگی دی جائے: بیرسٹر گوہر علی بچوں کے سوشل میڈیا استعمال، آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ متعلق کیس میں اہم پیش رفت پاکستان نےعالمی تنازعات کے خاتمے کیلئے فعال کردار ادا کیا: پرتگال محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال نئے صوبوں کے حق میں کراچی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع کرے گا: مصطفیٰ کمال انڈونیشیا: فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان اور پرتگال میں شراکت داری کا نیا دور

امارات کی جانب سے غزہ میں 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پہنچا دیا گیا

Web Desk

19 October 2026

متحدہ عرب امارات (UAE) کی جانب سے جاری انسانی ہمدردی کے امدادی آپریشن ’نائٹ آف نائٹ 3‘ کے تحت غزہ کے متاثرہ عوام کے لیے 60 ٹرکوں پر مشتمل امدادی کھیپ کامیابی کے ساتھ پہنچا دی گئی ہے، جس میں خوراک اور عارضی پناہ گاہوں کا ضروری سامان شامل ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ امدادی سامان مصر کے سرحدی شہر العریش میں قائم خصوصی اماراتی لاجسٹک مرکز میں تیار کیا گیا تھا، جہاں سے اسے قطعی پروٹوکول کے تحت غزہ منتقل کیا گیا۔ اس تازہ کھیپ کے بعد مذکورہ آپریشن کے تحت غزہ پہنچنے والے کل امدادی ٹرکوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار 579 ہو گئی ہے، جبکہ یو اے ای کی جانب سے اب تک غزہ کے جنگ زدہ عوام کے لیے مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 30 ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ 2023ء کے اواخر میں شروع ہونے والی تباہ کن جنگ کے بعد سے اب تک غزہ میں تقریباً 20 لاکھ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ شہداء کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ مسلسل بمباری کے نتیجے میں غزہ کا صحت، تعلیم اور مواصلات سمیت تمام اہم بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، اور ایسے کٹھن حالات میں اماراتی امداد متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک بڑا سہارا بنی ہوئی ہے۔